آپ آف لائن ہیں
جمعرات17؍ذیقعد 1441ھ9؍جولائی2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

روسی لڑاکا طیاروں نے امریکی جہاز کو روک لیا


روس کے لڑاکا طیاروں نے امریکا کے جہاز کو بحیرۂ روم میں روک لیا۔

یہ بھی پڑھیئے: روسی طیاروں کی امریکی جہاز کے قریب پروازیں

امریکی بحریہ نے 2 روسی ایس یو 35 لڑاکا طیاروں کے ذریعے بحیرۂ روم میں امریکی بحریہ کے P-8A پوسائیڈن جہاز کو روکنے کا الزام عائد کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی بحریہ کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکی بحری جہاز کا بحیرۂ روم کے مشرق میں داخلہ غیر محفوظ تھا۔

روسی بحری حکام کے مطابق بحیرۂ روم پر پرواز کے دوران امریکا اور روس کے طیارے آمنے سامنے آ گئے تھے، روسی لڑاکا طیاروں نے امریکی طیارے کو گھیر کر پیچھے ہٹا دیا۔

یہ بھی پڑھیئے: روسی، امریکی طیارے فضا میں ٹکرانے سے بچ گئے

واضح رہے کہ گزشتہ روز بحیرۂ روم میں امریکی جہاز کو روکنے کا یہ 2 ماہ میں تیسرا واقعہ ہے، اس سے قبل اپریل میں اسی نوعیت کے 2 واقعات پیش آ چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید