آپ آف لائن ہیں
جمعرات17؍ذیقعد 1441ھ9؍جولائی2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کورونا سے دنیا کنگال، چند ارب پتی مزید امیر ہوگئے

نیویارک (این این آئی)کورونا نے دنیا بھر میں حکومتوں اور عوام کو کنگال کردیا ہے مگر دنیا کے چند امیر ترین افراد کی دولت مزید بڑھ گئی۔بزنس جریدے فوربز کے مطابق بے روزگاری، معاشی تنگی اور آلام و پریشانی کے دور میں دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں مزید اضافہ شیئرز کی قیمتوں کے بدولت ہے۔

ٹیکنالوجی کمپنیوں کے شیئرز نے اسٹاک کی بدترین حالت میں دن دگنی رات چوگنی ترقی کی۔گزشتہ دو ماہ میں ڈالر کی کھیپ لگانے والوں میں پہلا نام فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ کا ہے۔وہ امیر ترین افراد کی فہرست میں ساتویں سے چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

بلوم برگ کی فہرست کے مطابق زکربرگ تیسرے امیر ترین آدمی بن گئے ہیں۔فیس بک کے شیئرز کی قیمتوں میں 60 فیصد اضافہ ہوا، جس سے زکر برگ کی دولت 86 ارب 50 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔دنیا کے امیر ترین آدمی ای کامرس کمپنی ایمیزون کے مالک جیف بیزوس کا دولت بڑھانے والوں میں دوسرا نمبر ہے۔

رواں برس 23 مارچ سے اب تک وہ مزید 30 ارب ڈالر کما کر مجموعی دولت 147 ارب ڈالر تک پہنچا چکے ہیں۔چینی کمپنی علی بابا کے بانی کی دولت تقریباً 18 ارب ڈالر بڑھ گئی اور اب وہ چین کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں۔بھارتی صنعت کار اپریل میں اس وقت ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے جب فیس بک نے ان کی ٹیلی کام کمپنی میں 5 ارب 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔

کمپنی ایک ماہ سے کم عرصے میں دس ارب سے زائد کا منافع کماچکی اور امبانی کی دولت 20 ارب سے بڑھ کر 52 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وباء کے باعث لاک ڈاؤن اور معاشی سرگرمیاں رک جانے کے باوجود بانی فیس بک مارک زکربرگ نے 2 ماہ کے دوران دولت میں 30 ارب ڈالرز سے زیادہ کا اضافہ کرلیا ہے۔

بلومبرگ انڈیکس کے مطابق اس اضافے کے بعد مارک زکربرگ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں اور وہ اب 87.7 ارب ڈالرز کے مالک بن چکے ہیں اور اب جیف بیزوز اور بل گیٹس ہی ان سے آگے ہیں۔ 

فیس بک کے بانی کی دولت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔مارک زکربرگ کے اثاثوں میں اضافے کی ممکنہ وجہ کمپنی کی معاشی نشوونما میں اضافہ ہے۔ ایک سہ ماہی کے دوران 17.74 ارب ڈالرز آمدنی اور 1.74 ارب صارفین فیس بک کی جانب متوجہ ہوئے جبکہ اس کی تمام ایپس کے ماہانہ صارفین پہلی بار 3 ارب تک پہنچ گئے۔

 ان نتائج کے بعد فیس بک کے حصص کی مالیت میں 8 فیصد اضافہ ہوا۔مگر فیس بک کا کہنا تھا کہ اشتہارات کی طلب میں نمایاں کمی 2020 کی پہلی سہ ماہی کے آخری 3 ہفتوں میں دیکھنے میں آئی اور دوسری سہ ماہی میں اس کے اثرات سامنے آسکتے ہیں۔  

دنیا بھر سے سے مزید