آپ آف لائن ہیں
جمعرات17؍ذیقعد 1441ھ9؍جولائی2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ہاتھ پکڑنے پر سارہ خان نے ڈائریکٹر کو دو تھپٹر لگا دیئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل سارہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک بار مشہور ڈائریکٹر کو دو تھپٹر لگا دیئے کیونکہ وہ زبردستی مجھ سے اپنی بات منوانا چاہتے تھے۔

سارہ خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ کسی ڈرامے کی ریکارڈنگ پر موجود تھیں جہاں ڈائریکٹر میک اپ روم میں آ گیا اور مجھے اپنی بات منوانے کی ضد کرنے لگا۔

ڈائریکٹر مجھے فلم میں کاسٹ کرنا چاہتا تھا جب میں نے انکار کیا تو اس نے میرا ہاتھ پکڑ لیا جس پر میں اس کے منہ پر زوردار تھپٹر جڑ دیا۔

سارہ خان نے مزید بتایا کہ میں نے اس پرہی بس نہیں کیا بلکہ باہرجا کر چیخنا شروع کردیا اور سب کے سامنے ڈائریکٹر کو ایک اور زوردار تھپڑ لگایا جس کے بعد وہ کبھی میرے راستے میں نہیں آیا۔

دل لگی سے مزید