آپ آف لائن ہیں
جمعرات17؍ذیقعد 1441ھ9؍جولائی2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کورونا کے باعث سمندری آلودگی بڑھنے کا خدشہ

کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے فضائی آلودگی کم ہوئی ہے۔ لیکن اب وائرس کی وجہ سے سمندری آلودگی بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

فرانس میں ایک گروپ ساحل کی صفائی میں مصروف تھا جہاں اسے استعمال شدہ فیس ماسک اور گلوز ملے۔ جبکہ اسی گروپ کے سربراہ نے گہرے سمندر کے نیچے کی وڈیو بھی شیئر کی، وہاں بھی فیس ماسک اور گلوز موجود تھے۔

ماحولیاتی صفائی سے متعلق گروپ کا کہنا ہے کہ ان چیزوں کا ساحل سے ملنا خطرے کی گھنٹی ہے کیونکہ یورپ میں لاک ڈاؤن ختم ہو رہا ہے اور لوگ گرمی کے باعث ساحلوں پر جا رہے ہیں۔

گروپ کے سربراہ جنہوں نے سمندر کی گہرائی میں آلودگی کی وڈیو بھی بنائی ہے، انہوں نے اسے نئے قسم کی آلودگی کی شروعات قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید