آپ آف لائن ہیں
جمعرات17؍ذیقعد 1441ھ9؍جولائی2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

شہباز گل کا شہباز شریف اور احسن اقبال کے بیان پر ردعمل


حکومتی ترجمان شہباز گل نے شہباز شریف اور احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے پاس صرف کورونا پر سیاست چمکانے اور خود کورونا پر اجلاس بلا کر اس کے ڈر سے اس میں شامل نہ ہونے کی حکمت عملی ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کے پاس میڈیا میں زندہ رہنے کے لیے لکھے ہوئے گھسے پٹے بیان دینے کی حکمت عملی ہے۔

انہوں نے احسن اقبال کے حوالےسے کہاکہ جعلی ارسطو کو سیاست چمکانے کیلئے کوئی اور ایشو نہیں ملا تو 3 ماہ بعد ٹڈی دل یاد آگیا، احسن اقبال قوم کو بتائیں ان کی پارٹی نے کسانوں کو قرضہ اسکیم کے نام پر کتنا چونا لگایا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے کہا تھاکہ لاک ڈاؤن کے نفاذ اور کھولنے سے پہلے حکمتِ عملی اپنائی ہوتی تو کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ نہ ہوتا۔

احسن اقبال نے کہا تھا کہ پنجاب اور سندھ میں ٹڈی دل نے لاکھوں ایکڑ پر فصلیں تباہ کیں، یہ نااہل، نالائق حکومت ہر روز ملک کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے، ان کے پاس وہ مشینیں ہی نہیں جس سے ٹڈی دل کا خاتمہ ہو۔

قومی خبریں سے مزید