آپ آف لائن ہیں
بدھ4؍ شوال المکرم 1441ھ 27؍مئی 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کورونا: دیہاڑی دار مزدور ’روزگار‘ سے محروم

کورونا وائرس نے دیہاڑی دار مزدوروں کو روز گار سے محروم کردیا۔

روح اور جسم کا رشتہ قائم رکھنے کے لئے سڑک کنارے، روزگار کے متلاشی حسرت و یاس کی تصویر بنے بیٹھے ہیں۔

بندہ مزدور کے اوقات تو پہلے ہی بہت تلخ ہیں، کورونا وائرس کے دنوں میں ان کی دیہاڑی بھی داؤ پر لگ گئی۔

جنوبی پنجاب اور دور دراز علاقوں سے آئے گڑھی شاہو، لال پل، مغل پورہ اور دیگر علاقوں میں سڑک کنارے بیٹھے مستری، مزدور، راج جو صبح ہی سے کام کیلئے روانہ ہو جاتے تھے، اب شام ڈھلنے تک بھی کام لینے والے کی راہ تکتے بالآخر مایوس لوٹ جاتے ہیں۔

مزدوروں کا کہنا ہے کہ پیچھے بیٹھے بیوی بچے پیسوں کا تقاضا کرتے ہیں، رہنے کی جگہ نہیں، اب دو وقت کی روٹی کے بھی لالے پڑگئے۔

تاہم دنیا ابھی درد مندوں سے خالی نہیں ہوئی، کئی رحم دل پھر بھی ترس کھا کر نقدی اور کھانے پینے کی شکل میں مدد کر جاتے ہیں۔

دیہاڑی دار مزدوروں کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث وہ بے روزگار ہوگئے ہیں، پہلے ہی گزرا مشکل سے ہوتا تھا اب نوبت فاقوں تک آگئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید